$type=slider$meta=0$snip=0$rm=0$count=6$show=/search/label/%D9%88%DB%8C%DA%88%DB%

$type=slider$meta=0$snip=0$rm=0$count=12$show=/search/label/%D8%AA%D8%B5%D9%88%DB%

$type=slider$meta=0$snip=0$rm=0$count=12$show=/p/women-urdu-poets_1.html

تعارف مومن خان مومن

SHARE:


مومن خاں حکیم نامدار خاں کے بیٹے حکیم غلام نبی خاں کے فرزند تھے۔حکیم نامدار خاں اور حکیم کامدار خاں نامی دو بھائی مغلیہ سلطنت کے آخری دور میں کشمیر سے آکر شاہی طبیبوں میں شامل ہو ئے تھے۔ والی ہنر شاہ عالم نے موضع بلاہا وغیرہ پرگنہ نرنول میں جاگیر عطا کی جسے بعد میں نواب فیض طلب خاں نے ضبط کر کے ہزار روپے پنشن حکیم نامدار خاں کے وارثوں کے نام مقرر کر دی ۔ مومن کی پیدائش 1800ءمیں کوچہ چیلان دہلی میں ہوئی۔ ان کے والد غلام نبی خاں کو شاہ عبدالعزیز دہلوی سے خاص عقیدت تھی۔ شاہ عبد العزیز دہلوی نے ہی تولد کے وقت ان کے کان میں اذان دی اورمومن خاں نام تجویز کیا۔ حالانکہ والد نے ان کا نام حبیب اللہ خاں رکھا تھا لیکن وہ شاہ صاحب کے دئے ہوئے نام سے ہی مشہور زمانہ ہوئے۔ 21مئی سنہ 1851ءکو داعیِ اجل کو لبیک کہا اور ان کا مدفن دلی دروازے کے باہر حضرت شاہ عبد العزیز دہلوی رحمت اللہ علیہ کی درگاہ کے پاس ہے۔


مومن ایک باکمال شاعر تھے۔ وہ حسن و عشق کے معاملات سے اچھی طرح واقف تھے۔ان کا شباب زاہد خشک کی طرح بے لذت نہیں تھا۔بلکہ ان کی محبت ایک رنگیں اور اثر انگیز داستان ہے۔ وہ اس زمانے میں فرہاد اور قیس کے ہمنوا تھے اور شاہراہِ جنوں کی خوب خوب خاک اڑائی تھی:

خاک اڑائی میں نے کیا طرزِ جنونِ قیس کی
شاہ جہاں آباد گویا نجد کا سا بن گیا

غزل کی تو خیر رسومیات الگ ہیں،لیکن مومن مثنویوں میں خوب کھل کھیلتے ہیں۔ ان کی شاعری کا عاشق حقیقی زندگی کا فرد نظر آتا ہے، جس نے بھرپور زندگی گزاری ہو۔ یعنی وجہ ہے کہ ان کے ہاں میر تقی میر جیسی انفعالیت پسندی اور غالب جیسی تجریدیت کا فقدان ہے۔

مومن کے ہم عصروں میں غالب اور ذوق کو نمایاں مقام حاصل ہے لیکن مومن اپنے کلام کی انفرادیت کی وجہ سے پہچانے جاتے ہیں۔ جہاں غالب انتہائی درجہ کے خود پسند شاعر ہیں وہیں وہ مومن کی عظمت کا اعتراف یہ کہہ کر کرتے ہیں کہ تم اپنا یہ شعر دے دو اور میرا پورا دیوان لے لو:

تم مرے پاس ہو تے ہو گویا
جب کوئی دوسرا نہیں ہوتا

اس سادگی اور پر کاری سے شعر کہنے پر مومن قادر تھے اور ان کے زمانے میں ہی ان کی غزل گوئی کی شہرت دور دور تک پہنچی ہوئی تھی۔ مومن طبیعت سے غیور اور انا پرست انسان تھے۔ انہوں نے اپنے معاصرین ذوق اور غالب کی طرح کسی کے سامنے دستِ سوال دراز نہیں کیا، اس لیے ان کی شاعری میں بھی خود داری اور خود اعتمادی کا پہلو نمایاں ہیں۔

مومن کے کلام کی خصوصیت یہ ہے کہ ان کے یہاں سادگی کے ساتھ ساتھ پر کاری ہے، جذبات نگاری ہے، کیوں کہ جذبات کو مناسب پیرائے میں ڈھالنے کے فن میں وہ یکتا تھے۔ مومن کی شاعری میں خود کلامی کا عنصر بھی نمایاں ہے۔ خود کلامی بڑی شاعری کا وصف ہے اور مومن خود کلامی کے میدان میں یکتا ہیں:

چل کے کعبہ میں سجدہ کر مومن
چھوڑ اس ُبت کے آستانے کو

ترکِ صنم بھی کم نہیں سوزِ جحیم سے
مومن غمِ مآل کا انجام دیکھنا

مانگا کریں گے اب سے دعا ہجرِ یار کی
آخر کو دشمنی ہے دعا کو اثر کے ساتھ

غیروں پر کھل نہ جائے کہیں راز دیکھنا
میری طرف بھی غمزہٴ غماز دیکھنا 

مومن اپنے دور کے شاید واحد شاعر ہیں جنہوں نے امرا و روسا کی شان میں قصیدوں کے گلدستے نہیں سجائے۔ وہ ستائش اور صلے کی تمنا سے بے نیاز تھے۔ وہ پاک باز انسان تھے۔ دل کے صاف تھے، کسی سے وہ عداوت نہیں رکھتے تھے اسی لیے کسی کے خلاف ہجو بھی نہیں لکھی انہیں ہجوگوئی سے شدید نفرت تھی۔ ایک شعر میں کہتے ہیں:

ہجوگوئی نہیں ہمارا کام
ایسی باتوں سے خامشی بہتر

مومن میں خودداری کوٹ کوٹ کر بھری ہوئی تھی۔ اس کے علاوہ خود پسندی بھی تھی۔ اسی لیے انہوں نے اپنے معاصرین میں کسی شاعر کو تسلیم نہیں کیا۔ جب وہ گلستانِ سعد ی کو ایک معمولی کتاب کہتے تھے تب بھلا وہ غالب اور ذوق کو کیوں کر خاطر میں لاتے ان کے یہاں متعدد ایسے اشعار ملتے ہیں جن میں خود آرائی اور خود ستائی ہے:

مومن یہ شاعروں کا مرے آگے رنگ ہے
جوں پیش آفتاب ہو بے نور تر چراغ

حد تو یہ ہے کیا غز ل اک اور مومن نے پڑھی
آج باطل سارے استادوں کا دعویٰ ہو گیا

اپنے ڈھب کی کیا پڑھی اک اورمومن نے غزل
دو ہی دن میں یہ تو کیسا ماہر فن ہو گیا

مومن غزل کے مقطعے خوب اہتمام سے کہتے تھے۔ تخلص میں اپنے نام کی رعایت سے مضمون پیدا کرنا ان کا خاص رنگ ہے جو کسی دوسرے شاعر کے یہاں کم نظر آتا ہے:

عمر ساری تو کٹی عشقِ بتاں میں مومن
آخری وقت میں کیا خاک مسلماں ہو ں گے

بے نام آرزو کا تو دل کو نکال دیں
مومن نہ ہوں جو ربط رکھیں بدعتی سے ہم

رات مسجد میں جا پھنسے مومن
رات کاٹی خدا خدا کر کے
بت خانہ سے نہ کعبہ کی تکلیف دے مجھے
مومن بس اب معاف کہ یاں جی بہل گیا

دوستی اس صنم آفت ایماں سے کرے
مومن ایسا بھی کوئی دشمن ایماں ہو گا

کیوں سنے عرض مضطرب مومن
صنم آخر خدا نہیں ہو تا


مومن کو اپنے دور میں ہی باکمال شاعر مانا جاتا تھا۔ جس کا ثبوت یہ ہے کہ 1862ء میں سینٹ سٹیون کالج دہلی نے ’نگارستانِ سخن‘ کے نام سے تین شعرا کے کلام پر مبنی ایک گلدستہ شائع کیا تھا، جس میں غالب اور ذوق کے ساتھ مومن کو شامل کیا گیا تھا۔

درست ہے کہ اپنے معاصرین میں مومن نے غزل گوئی میں ایک نئی طرز نکالی تھی اور وہ اس طرز کے موجد بھی تھے اور خاتم بھی۔ یہی وجہ ہے کہ صدیاں گزر جانے کے باوجود مومن کے کلام پر گرد نہیں جم سکی ہے۔ مومن کے کچھ اشعار۔
دیدہ حیراں نے تماشا کیا
دیر تلک وہ مجھے دیکھا کیا
زندگی ہجر بھی اک موت تھی
موت نے کیا کار مسیحا کیا

یہ عذر امتحان جذب دل کیسا نکل آیا
میں الزام اس کو دیتا تھا قصور اپنا نکل آیا
اثر اس کو ذرا نہیں ہو تا
رنج راحت فزانہیں ہو تا
تم ہمارے کسی طرح نہ ہوئے
ورنہ دنیا میں کیا نہیں ہو تا
حال دل یار کو لکھوں کیوں کر
ہاتھ دل سے جدا نہیں ہو تا
برق کا آسمان پر ہے دماغ
پھونک کر میرے آشیانے کو
ناوک انداز جدھر دیدہ جاناں ہو ں گے
میم بسمل کئی ہوں گے کئی بے جاں ہوں گے
تو کہاں جائے گی کچھ اپنا ٹھکانہ کر لے
ہم تو کل خواب عدم میں شب ہجراں ہو ں گے

یاپھر ان کی مشہور ترین غزل کے اشعار

وہ جو ہم میں تم میں قرار تھا تمہیں یاد کو کہ نہ یاد ہو
وہی یعنی وعدہ نباہ کا تمہیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو
وہ نئے گلے و ہ شکایتیں و ہ مزے مزے کی حکایتیں
وہ ہر ایک بات پر روٹھنا تمہیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو
کبھی بیٹھے سر میں جو رو برو تواشارتوں میں ہی گفتگو
وہ بیان شوق کابر ملا تمہیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو
کبھی ہم میں تم میں بھی چاہ تھی کبھی ہم سے تم سے بھی راہ تھی
کبھی ہم بھی تم بھی تھے آشنا تمہیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو
جسے آپ گنتے تھے آشنا جسے آپ کہتے تھے با وفا
میں وہی ہوں مومن مبتلا تمہیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو

COMMENTS

نام

ابرار احمد,18,ابراراعظمی,6,ابراہیم ذوق,13,ابصار عبدالعلی,2,ابن انشا,9,ابوالحسنات حقی,6,ابوالکلام آزاد,2,ابھیشیک شکلا,8,اثر صہبائی,3,اثر لکھنوی,25,اجمل اجملی,10,اجمل سراج,18,اجمل صدیقی,7,احترام اسلام,6,احتشام حسین,9,احسان دانش,2,احمد حسین مائل,6,احمد راہی,14,احمد شناس,15,احمد فراز,157,احمد ندیم قاسمی,12,احمدعلی برقی اعظمی,1,اختر پیامی,8,اختر حسین جعفری,3,اختر رضا سلیمی,8,اختر سعید خان,8,اخترشیرانی,108,ادا جعفری,12,ارملا مادھو,4,اسرار جامعی,4,اسرارالحق مجاز,6,اطہر شاہ خان جیدی,1,اعتبار ساجد,1,اعلی حضرت احمد رضا,5,افتخارعارف,14,اقبال,20,اکبرالہ آبادی,7,امام بخش ناسخ,8,امجد اسلام امجد,6,امیتا پرسورام میتا,7,امید فاضلی,1,امیر امام,13,امیرخسرو,6,امیرمینائی,6,انتظارحسین,2,اندرا ورما,4,انشاء اللہ خان انشاء,1,انورمسعود,4,آصف الدولہ,1,آصفہ نشاط,2,بشریٰ اعجاز,3,بشریٰ فرخ,2,بشیربدر,8,بلقیس ظفیرالحسن,16,بلوان سنگھ آذر,4,بہادرشاہ ظفر,7,پاگل عادل آبادی,1,پروین شاکر,131,پروین شیر,5,پروین فنا سید,18,پوجا بھاٹیا,5,تاجدار عادل,5,تالیف حیدر,13,تسنیم عابدی,9,تصویری شاعری,146,تعشق لکھنوی,4,تلوک چند محروم,1,تنویر انجم,10,ثروت حسین,22,ثروت زہرا,10,ثمینہ راجہ,4,جان نثاراختر,9,جاوید انور,14,جگرمرادآبادی,8,جلیل مانک پوری,2,جوش ملیح آبادی,13,جون ایلیا,6,حاجی لق لق,1,حبیب جالب,22,حجاب عباسی,3,حسین عابد,2,حضرت بیدمؔ شاہ وارثیؒ,2,حفیظ جالندھری,1,حمد,2,حمیرا رحمان,6,حمیراراحتؔ,15,حیدرعلی آتش,9,خالد کرار,8,خبریں,1,خماربارہ بنکوی,38,داغ دہلوی,48,دانش علیگڑھی,5,دانش فراہی,9,دپتی مشرا,6,دیاشنکرنسیم,5,ذکیہ غزل,1,راحتؔ اندوری,14,رضیہ حلیم جنگ,3,رضیہ فصیح احمد,3,رفیعہ شبنم عابدی,1,رفیق سندیلوی,12,ریحانہ روحی,2,ریحانہ قمر,2,رئیس امروہوی,4,زاہدہ حنا,1,زاہدہ زیدی,2,زہرا نگاہ,33,زیب غوری,58,ساحرلدھیانوی,3,ساغرصدیقی,12,سدرشن فاکر,1,سلمان رسول,4,سلیم کوثر,6,سیدہ شان معراج,3,سیما شرما میرٹھی,1,سیما غزل,1,سیما گپتا,2,شادعظیم آبادی,2,شاہ نصیر,1,شاہدہ حسن,15,شائستہ یوسف,6,شبنم شکیل,11,شبنم عشائی,40,شکیب جلالی,16,شکیل بدایونی,7,شہناز نور,4,صبیحہ صبا,11,صدیقہ شبنم,2,صغریٰ صدف,1,صوفیہ انجم تاج,5,ضیا جالندھری,31,ضیاء الحق قاسمی,4,طاہرہ جبین تارا,3,ظفر کمالی,1,ظفر گورکھپوری,18,ظہیرکاشمیری,4,عادل منصوری,3,عبالحمیدعدم,17,عدیم ہاشمی,5,عذرا پروین,6,عذرا نقوی,3,عذراعباس,2,عزیز بانو داراب وفا,3,عشرت آفریں,11,عفت زریں,2,علیناعترت,8,عنبرین صلاح الدین,13,غالب,88,غزل,301,غلام ربانی تاباں,37,غلام محمد قاصر,18,فاروق بخشی,13,فاطمہ حسن,6,فراق گورکھپوری,48,فرح اقبال,9,فرحت احساس,29,فرزانہ نیناں,27,فریحہ نقوی,10,فیض احمد فیض,19,قابل اجمیری,8,قتیل شفائی,2,قمرجلالوی,154,گوپال داس نیرج,4,ماہ لقا چندا,1,ماہرالقادری,1,مجروح سلطانپوری,5,مجید امجد,7,محسن بھوپالی,1,محسن نقوی,9,مرزا محمد رفیع سودا,1,مزاح,10,مصحفی غلام ہمدانی,1,مصطفیٰ خان شیفتہ,3,مصطفیٰ زیدی,13,منیرنیازی,8,مومن خان مومن,14,مہندر کمار ثانی,8,میرتقی,43,میردرد,11,مینا کماری,3,ناصر کاظمی,4,ناہید ورک,1,نجمہ شاہین کھوسہ,1,ندا فاضلی,25,نسیم سید,18,نصرت مہدی,16,نصیر الدین نصیر,5,نصیراحمد ناصر,3,نظم,53,نظیر صدیقی,1,نظیراکبرآبادی,6,نعت رسول,18,نکہت افتخار,2,نور جہاں ثروت,9,نوشی گیلانی,10,نینا سحر,7,واجد علی شاہ اختر,19,والی آسی,17,وحشت رضا علی کلکتوی,35,وسیم بریلوی,3,وکاس شرما راز,27,ولی دکنی,14,ویڈیوز,183,یاسمین حبیب,10,یاسمین حمید,12,یگانہ چنگیزی,20,
rtl
item
اردو معلّی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ URDU MUALLA: تعارف مومن خان مومن
تعارف مومن خان مومن
http://1.bp.blogspot.com/-m1KSEni23A4/VeM21LT3g_I/AAAAAAAAACE/u4a4PqJViqE/s640/Momin-Khan-Momin.jpg
http://1.bp.blogspot.com/-m1KSEni23A4/VeM21LT3g_I/AAAAAAAAACE/u4a4PqJViqE/s72-c/Momin-Khan-Momin.jpg
اردو معلّی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ URDU MUALLA
http://www.urdumualla.com/2015/08/blog-post_92.html
http://www.urdumualla.com/
http://www.urdumualla.com/
http://www.urdumualla.com/2015/08/blog-post_92.html
true
8022522248350946741
UTF-8
Loaded All Posts Not found any posts VIEW ALL Readmore Reply Cancel reply Delete By Home PAGES POSTS View All RECOMMENDED FOR YOU LABEL ARCHIVE SEARCH ALL POSTS Not found any post match with your request Back Home Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS CONTENT IS PREMIUM Please share to unlock Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy